کیچ انتظامیہ کی کوششوں سے لاپتہ نوجوان ادہم ناصر بازیاب ہوگئے

 


کیچ (نامہ نگار ) بلیدہ کے علاقے الندور سے تعلق رکھنے والا لاپتہ نوجوان ادہم ناصر بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ادہم ناصر گزشتہ ماہ 26 اکتوبر سے لاپتہ تھے، جن کی بازیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطے کیے، جس کے نتیجے میں نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
ادہم ناصر کی بحفاظت واپسی پر ان کے خاندان نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے اظہارِ تشکر کیا۔ یوسی الندور کے وائس چیئرمین حاجی نعیم ملازئی اور ریٹائرڈ لیویز سپاہی ناصر ملازئی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ادہم ناصر کی بحفاظت بازیابی میں مؤثر کردار ادا کرکے ہماری خوشیاں لوٹا دی ہیں، ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ادہم ناصر کی صحت تسلی بخش ہے، جبکہ مقامی عوام نے بھی ڈپٹی کمشنر کیچ کی اس کامیاب کوشش کو سراہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post