تُربت، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

 


کیچ ( نامہ نگار )

حالیہ دنوں میں تُربت اور گردونواح میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ روزانہ ٹیچنگ اسپتال تُربت سمیت مختلف پرائیویٹ اسپتالوں میں متعدد مریضوں کو ڈینگی کی علامات کے ساتھ لایا جا رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق زیادہ تر مریضوں کی ٹریول ہسٹری کراچی سے آنے کی ہے۔ ٹیچنگ اسپتال تُربت کے ایم ایس ڈاکٹر وحید بلیدی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈینگی کے علاج کے لیے تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی احتیاطی ہدایات پر عمل کریں، پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post