کوئٹہ (نامہ نگار ) ژوب کے رہائشی نوجوان کو کچے کے ڈاکوﺅں نے اغوا کرلیا، ایک کروڑ روپے تاوان طلب، وڈیو جاری کردی۔ رحیم اللہ ولد رحمت اللہ قریشی سکنہ کلی تکڑی ژوب کو کچے کے ڈاکوﺅں نے اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا، ڈاکوﺅں کی جانب سے وڈیو کے ذریعے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رحیم اللہ مزدوری کے سلسلے میں لاہور گیا ہوا تھا۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ رحیم اللہ کو رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکوﺅں کی جانب سے مغوی سے وڈیو بنوا کر جاری کی گئی ہے جس میں مغوی نوجوان روتے ہوئے ڈاکوﺅں کی جانب سے طلب تاوان کی رقم ادا کرنے کی فریاد کررہا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا
ہے کہ ڈاکوﺅں نے نوجوان کو زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے اور اس پر تشدد کیا جارہا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگ غریب ہیں اتنی بڑی رقم ادا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ رحیم اللہ کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے
