زہری ،فورسز کا گزان کے قریب گھروں پر چھاپہ، متعدد گرفتار کر لیے ایک نوجوان لاپتہ

 


زہری ( نامہ نگار )
بلوچستان کے ضلع خضدار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے جاری فوجی آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے. علاقے سے ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل  فورسز نے گزان کے قریب 2018 سے جبری لاپتہ راشد حسین کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے، جس دوران ان کے کزن منان قادر ولد عبدالقادر میروزئی سمیت متعدد دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران فورسز نے گھروں پر فائرنگ کی اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا.اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے بیشتر افراد کو بعد ازاں رہا کردیا گیا ہے، تاہم منان قادر تاحال پاکستانی فورسز کی تحویل میں ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post