کوئٹہ میں منشیات فروشی، شیشہ پوائنٹس، جسم فروشی اور جوئے کے اڈے فوری طور ختم کئے جائے۔ کوئٹہ کی تمام افسران کو ہدایت ،یہ اعلان محض بھتہ کی رقم بڑھانے کیلے ہے ،عوامی حلقے

 


شالکوٹ ( نامہ نگار ) غیر قانونی سامان بشمول ایرانی پٹرول ڈیزل کی اسمگلنگ، پتنگوں کی خرید و فروخت اور دیگر اسی نوعیت کی غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ نے تمام افسران و اہلکاران کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داری، فرض شناسی، اور کوئٹہ شہر میں امن و امان کے مؤثر قیام کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔

تاہم اس بات کی خصوصی توجہ دلائی جاتی ہے کہ منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے کے اڈے، شیشہ پوائنٹس، غیر قانونی سامان (بشمول ایرانی پٹرول/ڈیزل) کی اسمگلنگ، پتنگوں کی خرید و فروخت، اور دیگر اسی نوعیت کی غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں ایسی تمام سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور انہیں پانچ 05 دنوں کے اندر یعنی 27 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک مکمل طور پر بند کروائیں۔

اس سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان غیر قانونی مراکز یا سرگرمیوں کی عدم موجودگی یا بندش کی تصدیق شدہ رپورٹس، متعلقہ ڈویژنل ایس ایس پی سے تصدیق و توثیق کروا کر یکم نومبر 2025 تک اس دفتر میں جمع کروائیں۔

کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی وہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز جو اس سلسلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

اگر یکم نومبر 2025 کے بعد کسی بھی ایس ایچ او یا ایس ڈی پی او کے دائرہ اختیار میں ایسی کوئی غیر قانونی سرگرمی پائی گئی تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے یہ پابندیاں صرف میڈیا کو دیکھانے کیلے ہیں اصل میں یہ تمام برائیاں پولیس  کی ہی مرضی سے ہورہے ہیں ،اس اعلان سے بھتہ میں اضافہ ہوگا ،اور علاقائی تھانے ماہانہ کروڑوں بھتہ  اوپری افرسران کو اداکرتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post