کراچی (نامہ نگار ) براہوی زبان کے معروف شاعر، ادیب اور محقق اسحاق سوز سماﻻنی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اسحاق سوز سماﻻنی کا شمار براہوی ادب کے اُن نمایاں شعرا میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے براہوی زبان و ادب کی خدمت میں گراں قدر کردار ادا کیا ان کی تخلیقات نے نہ صرف براہوی زبان کے قاریوں کو متاثر کیا بلکہ دیگر زبانوں کے ادب دوست حلقوں میں بھی پذیرائی حاصل کی۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ آج انتقال کر گئے ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔
ادبی حلقوں نے اسحاق سوز سماﻻنی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے براہوی ادبی  کے اراکین نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے براہوی ادب ایک مخلص اور کہنہ مشق شاعر سے محروم ہوگیا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
 
