وندر، ساحلی علاقے ڈام بندر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

 


سونمیانی وندر (بلوچستان ٹوڈے ) وندر، ساحلی علاقے ڈام بندر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ ڈام پولیس کے مطابق پاٹیشن کے بنے کمرے سے شدید بدبو آنے پر مقامی لوگوں نے ڈام پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ایدھی فاو¿نڈیشن کے رضاکاروں کو طلب کیا۔ کمرے کی تلاشی کے دوران ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی بنگالی نژاد ماہی گیر بتایا جا رہا ہے جو لکڑی نما کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اید ھی

ایمبولینس کے ذریعے کراچی ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کر دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post