اوتھل، مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرالر کھائی میں جاگری ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

 

اوتھل (نامہ نگار ) مکران کوسٹل ہائی وے دلتوس چڑھائی کے مقام پر ٹرالر تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گرا، بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے دلتوس چڑھائی کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والا ٹرالر تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گرا۔جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد عظیم ولد مدثر،محمد یوسف ، اور ایک بچہ نام (نامعلوم) موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جب کہ سید ملک شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمی کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کر
دیا گیا اور شدید زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post