وڈھ ( نامہ نگار )
گورنمنٹ انٹر کالج وڈھ میں تقریب حوصلہ افزائی کے نام سے ایک پروقار تقریب منعقد ہںوئی۔ تقریب کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر وڈھ جناب اکبر علی مزارزئی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔پروگرام کے دوران فرسٹ ایئر کے طلبا احسان اللہ، محمد یونس،مہراب ڈومکی، اور فرسٹ ایئر کی طالبات افسانہ ہاشمی، مقدس جبکہ سیکنڈ ایئر کے طلبا عبدالصمد، نورالاسلام ، اور سیکنڈ ایئر کی طالبات وانیہ قادر، ثمینہ،راکیہ اور صفیہ نے اپنے خیالات پیش کئے۔اور بہتر کارکردگی کی بناء پر چیف گیسٹ اور دوسرے مہمانوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ بعد ازاں پروفیسر نصراللہ بنگلزئی، ہائی سکول وڈھ کے پرنسپل شمس مینگل، چیف گیسٹ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں طلبا کی کارکردگی کوسراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بے حد خوشی کا اظہار کیا انہوں نے پرنسپل وڈھ کالج اور دوسرے اساتذہ کو ایک منفرد موضوع پر کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اور حصہ لینے والے طلبا کو بہت بہت مبارکباد دی۔ آخر میں انٹر کالج وڈھ کے پرنسپل پروفیسر عبیداللہ رودینی نے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں بھی تعلیمی پروگرام کے انعقاد کی یقین کرائی۔انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ کالج کے تمام نصابی و غیر نصابی پروگراموں میں حصہ لیں ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکنڈ ایئر کے جمیل احمد نے انتہائی خوبصورت انداز میں انجام دئے۔ علاوہ ازیں مہمانوں اور طلبا وطالبات کیلئے کالج انتظامیہ کی جانب سے پارٹی دی گئی۔