سوراب(نامہ نگار ) سوراب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب کی تحصیل مہرآباد جیؤا میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالخالد ولد حبیب اللہ قوم عمرانی کے نام سے ہواہے، جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ جیؤا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالخالد موقع پر ہی دم توڑ گیا واقعے کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔
لیویز حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔