کیچ ( بلوچستان ٹوڈے ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں 23 اکتوبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے فہد ولد عثمان، حمود ولد محمد جان اور ہارون ولد محمد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں خواتین، بچوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے لاپتہ نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ نوجوانوں کو 23 اکتوبر کی رات فورسز نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
ریلی کے شرکاء نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب کرایا جائے۔
