تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد موقع پر جاں بحق



 تربت ( نامہ نگار )بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڈی پر فائرنگ 2 افراد موقع پر جاں بحق۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اکرام زامرانی اور شئے مرید ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے اکرام زامرانی کا تعلق تربت کے بی انڈار کالونی سے ہے جبکہ شئے مرید کا تعلق آبسر کے علاقے سے بتایا جاتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے فائرنگ کر کے دونوں افراد کو ہلاک کیا اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post