کوئٹہ، سملی ڈی ایچ اے کے قریب افغان مہاجرین کو مشکلات کا سامنا،لاٹھی چارج متعدد زخمی

 


شال ( نامہ نگار )
کوئٹہ کے نواحی علاقے سملی کے قریب ڈی ایچ اے کے ساتھ افغان مہاجرین کی بارڈر کراسنگ ٹوکن کے حصول کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ ٹوکن لینے کے لیے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کے ہجوم کے باعث  سخت پریشانی کا سامنا پولیس کی لاٹھی چارج متعدد افراد زخمی ۔ مہاجرین کا کہنا ہے کہ   انتظامی نظم و ضبط کے فقدان نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے جبکہ کسی مؤثر سسٹم یا قطار بندی کے بغیر لوگ گھنٹوں دھوپ میں کھڑے ہیں۔
پریشان حال مہاجرین کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر بہتر انتظامات کرنے چاہیں تاکہ بارڈر ٹوکن کراسنگ حاصل کرنے کا عمل منظم، محفوظ اور باعزت انداز میں مکمل ہو سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post