تربت یونیورسٹی کے طلبہ کا ساحلی علاقہ گنز کا مطالعاتی دورہ، مائیکروبائیولوجی کی فیلڈ ٹریننگ، ساحلی مٹی، پانی اور پودوں کے نمونے جمع کیے



تربت (ویب ڈیسک)یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے طلبہ و اساتذہ نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے گنز کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ساحل کے ماحولیاتی نظام کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ مائیکروبائیولوجی پروگرام کے پریکٹیکل کے لیے ساحلی مٹی، پانی، پودے اور دیگر نمونے جمع کرنا تھا۔تحقیقی ٹیم کی قیادت شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر جہانگیر خان اور فیکلٹی ممبر محترمہ زمیرا نے کی۔ مطالعاتی دورے کے دوران طلبہ کو نمونے حاصل کرنے، انہیں محفوظ کرنے اور مائیکروبائیولوجیکل تجزیہ کرنے کا طریقہ کارکوسمجھنے کے لئے عملی تربیت فراہم کی گئی۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق محدود وسائل کے باوجود وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو فیلڈ میں متعلقہ کورسز کے پریکٹیکل کرانے کا مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل تعلیم کے درمیان موجود خلا کو کم کیا جا سکے۔ اس مقصدکے حصول کے لئے فیلڈ وزٹس، تحقیقی سرگرمیوں اور عملی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ طلبہ کو اپنی تھیورٹیکل معلومات کو عملی شکل دینے اور اپنی سائنسی و تجزیاتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کے لئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ مطالعاتی دورہ مائیکروبائیولوجی کے علم اور ساحل کے ماحولیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے میں طلبہ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے طلبہ و اساتذہ نے محدود وسائل کے باوجود اس مطالعاتی دورے کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔



Post a Comment

Previous Post Next Post