پنجگور مسلم لیگ (ن) ضلع پنجگور کا اہم اجلاس — بارڈر کی فوری بحالی کا مطالبہ

 


پنجگور ( پریس ریلیز ) پنجگور مسلم لیگ (ن) ضلع پنجگور کا ایک اہم اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں مکران ڈویژن بشمول پنجگور، کیچ اور گوادر میں ایران سے ملحقہ سرحد کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر اشرف ساگر بلوچ اور ضلع پنجگور کے صدر یاسر بلوچ نے کی۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے نہ صرف مکران ڈویژن بلکہ رخشان ڈویژن اور پورے بلوچستان کے عوام شدید معاشی اور سماجی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ بارڈر ٹریڈ، جو مقامی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مکمل طور پر معطل ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔

رہنماؤں نے موجودہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لے کر سرحد کو کھولنے کے احکامات جاری کرے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری سے پرزور اپیل کی کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور سرحدی تجارت کو بحال کر کے عوام کو درپیش معاشی کرب کا ازالہ کیا جائے۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post