قندھار پر پاکستانی فورسز کی بمباری ،چمن میں چھڑپ

 


شالکوٹ ( نامہ نگار ) تازہ اطلا عات کے مطابق پاکستانی فورسز نے قندھار پر بمباری کی ہے۔دوسری جانب
چمن میں آج صبح فجر کے وقت سے پاکستان اور افغانستان فورسز کے درمیان جنگ شروع ہوگئی مقامی ذرائع کے مطابق رات بھر چمن شہر کے مضافات اور آس پاس علاقے میں جنگ کے بعد اب شہری علاقوں میں جنگ شروع ہوگئی ہے ، چمن بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کا بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں. چمن سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ویڈیوز نشر کی جارہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض علاقوں سے دھواں اٹھ رہا ہے ذرائع کے مطابق چمن باب دوستی گیٹ کو بھی گولے لگنے سے نقصان پہنچا ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post