چمن ،سرحدی کشیدگی، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

 


شال ( نامہ نگار )
چمن ضلعی انتظامیہ نے پاک افغان سرحد کے 1 کلومیٹر کے دائرے میں رہائشیوں کو نقل مکانی کی ہدایت کردی. ذرائع کے مطابق سرحدی کشیدگی کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا الرٹ جاری کردیا گیا. انتظامیہ نے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول پرانا چمن اور گرلز ہائی اسکول ملت آباد میں عارضی پناہ گاہیں قائم کردیں. ڈپٹی کمشنر کی عوام سے اپیل، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں. ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں. سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post