شالکوٹ ( نامہ نگار ) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے قائم احتجاجی کیمپ، تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5980 ویں روز جاری رہا۔
نور زیب کے لواحقین نے احتجاج میں شرکت کی، اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، انہوں نے کہا نور زیب ولد عبدالستار کو ملکی اداروں کے اہلکاروں نے 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب سرکی روڑ کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا، اور خاندان کو معلومات بھی فراہم کیا جارہا ہے، لواحقین نے حکومت سے اپیل کی، کہ وہ نور زیب کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنی کردار ادا کرے۔
