کچھی شوران میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایک اہلکار ھلاک دو زخمی

 


کچھی ( ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے شوران میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ھلاک ،جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز کا گشت کرنے والا قافلہ معمول کے مطابق شوران کے نواحی علاقے سے گزر رہا تھا اسی دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی زد میں آ کر فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ھلاک ہوگیا جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور استعمال ہونے والے بارودی مواد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post