سبی ( خ ن ) کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک مبینہ کارروائی کے دوران 5 مسلح افراد مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
سی ٹی ڈی نے مارے ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکار خفیہ اطلاع پرکارروائی کے لیے پہنچے تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم سی ٹی ڈی کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 د مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ فورسز نے حسب روایت مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔تاہم عوامی حلقے اسے تشویشناک قرار دے رہے اور خدشہ ظاہر کر رہے ہیں ہلاک کئے گئے افراد ممکنہ طور پر پہلے سے لاپتہ افراد ہوسکتے ہیں جنھیں جعلی مقابلے میں قتل کیا ہوگا ۔
یاد رہے کہ سی ٹی ڈی اپنی جعلی کارروائیوں کی وجہ سے سخت بدنام ہیں، کیوں کہ سی ٹی ڈی کی کئی کارروائیوں میں قتل کئے گئے افراد کی شناخت بعد ازں جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی ہے۔