نوشکی مغربی بائی پاس پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جانبحق

 


نوشکی(نامہ نگار ) نوشکی کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکل پر اندھا دھند فائرنگ جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع ہی پر جابحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کے بعد  پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post