جن مزدوروں اور غریبوں کا حق تم نے کھا کر دولت جمع کی ہے، کیا ان کی حالت تمہیں دکھ نہیں دیتی؟، رکن پارلیمنٹ کی برہنہ تقریر

 


میکسیکو ( ویب ڈیسک ) میکسیکو کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کپڑے اتار کر برہنہ حالت میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ننگا دیکھ کر تمہیں شرم آتی ہے، لیکن باہر سڑکوں پر ننگے پاؤں بھوک سے بلکتے غریبوں اور روزگار کی تلاش میں دربدر پھرنے والے نوجوانوں کو دیکھ کر تمہیں شرم نہیں آتی۔
انھوں نے کہا کہ جن مزدوروں اور غریبوں کا حق تم نے کھا کر دولت جمع کی ہے، کیا ان کی حالت تمہیں دکھ نہیں دیتی؟"
تم امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہو، اور عوام ننگ، بھوکے اور بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں۔
تمہارے ضمیر کب جاگیں گے؟"
یہ منظر پورے ایوان پر خاموشی طاری کر گیا .
شاید پہلی بار کسی نے اقتدار کے ایوانوں میں سچ کو اتنا
برہنہ کر کے دکھایا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post