خضدار ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں مسلح افراد نے گزشتہ شام سی پیک پر واقعہ پولیس چوکی اور تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے عملہ کے 13 افراد کو اغوا کرلیا ۔ شاہراں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے تین گاڑیاں اور پولیس کا اسلحہ چھین لیا ۔
مزید برآں، مسلح افراد نے متعدد بوزر گاڑیاں نذر آتش کیں ۔
اس طرح نال میں کلیڑی کے مقام پر واقع ڈی بلوچ تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر بھی حملہ کیا گیا اور کیمپ کو مشینری سمیت نذر آتش کردیا گیا۔ اس دوران 13 افراد کو اغوا کرکے لے گئے ۔
