کوئٹہ بھاگ میں مسلح افراد کا حملہ ایس ایچ او جانبحق دو اہلکار زخمی ،ایک مسلح شخص مارا گیا ۔ایس پی



کوئٹہ (ویب ڈیسک) بھاگ میں مسلح افراد کا پولیس تھانہ پر دستی بم حملہ فائرنگ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کچھی کی تحصیل بھاگناڑی میں مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کردیا، ایس پی کچھی کے مطابق حملے میں ضلع صحبت پور سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد فائرنگ کی سے جانبحق ہوگئے۔ مسلح افراد نے بھاگ تھانے پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ایس پی کچھی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او بھاگ لطف اللہ شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post