نصیر آباد ( نامہ نگار )
ڈیرہ مراد جمالی بس اڈہ میں ریڑی پر چھوٹا کاروبار کرنے والے سفر ڈومکی جو اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کما رہے تھے کمیٹی کے چیئرمین نے اس کی جگہ پر اپنا سفارشی بندہ بٹھاکر قبضہ کرلیا علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی صادق عمرانی کے بیٹے بلال نے مارکیٹ کمیٹی کا منصب سنبھالا تو اسکے کسی سفارشی بندے نے اس غریب کی رھڑی والے جگہ پر قبضہ کرلیا ، سفر ڈومکی قرآن پاک لیکر بلال صادق عمرانی کے پاس گئے کہ مجھے میری جگہ واپس دی جائے ، قرآن پاک دیکھ کر اس نے وعدہ کیا کہ وہ جگی خالی کرائیں گے مگر بعد میں مکر گئے، اس غریب کی ریڑھی کی جگہ پر اب تک بلال عمرانی کے کارندے کا قبضہ برقرار ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے سفر انتہائی مفلس شخص ہے وہ مقامی انتظامیہ کے پاس اس لیے بھی نہیں جاسکتے کیوں کہ ڈپٹی کمشنر ،مقامی پولیس ایس پی ، بھی بلال عمرانی کا کہنا مانتے ہیں دوسری جانب آخری امید کی جگی کمیٹی تھی ،اس کا چیئرمین خود بلال عمرانی ہے ۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سفر کے ساتھ انصاف کرکے اس کے بچوں کا نوالہ نہ چھینا جائے۔
