تربت کیساک کراس موڑ پر سی پیک روڈ ٹریفک کے لیے بند، تیز رفتار تیل بردار گاڑیوں کے خلاف احتجاج


 

تربت (بلوچستان ٹوڈے )  تربت کے علاقے کیساک کراس موڑ پر مرد و خواتین نے سی پیک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تیل بردار زمیاد گاڑیوں کی تیز رفتاری سے ان کے اہلِ خانہ کے تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کی خطرناک ڈرائیونگ نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
احتجاج میں شریک مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار تربت انتظامیہ اور ٹریفک حکام کو شکایات درج کرا چکے ہیں، مگر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تیل بردار زمیاد گاڑیوں کے روٹ میں فوری تبدیلی کی جائے تاکہ شہریوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کو وسعت دیں گے اور سی پیک روڈ کو مستقل بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post