خاران ( کرائم رپورٹ ) خاران سوشل میڈیا میں ایک واٹس ایپ وائس ٹوٹ گردش کررہا ہے جس میں ریاستی آلہ کار و فوجی دلال نام نہاد ٹکری شہباز محمدحسنی برملا طلباء و صحافیوں کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کرکے گالیاں دے رہا ہے۔
وائس میں کارندہ ٹکری شہباز اس بات کو بھی برملا قبول کررہا ہے کہ وہ گرلز کالج کے فنڈ غبن کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹکری شہباز پاکستانی فوج و خفیہ ایجنسیوں کا ایک کارندہ ہے جوکہ خاران سمیت کوئٹہ میں بھی سرگرم رہا ہے۔ سازش کے تحت ریاستی اداروں نے ٹکری شہباز کی بیوی کو خاران گرلز کالج کا پرنسپل تعینات کیا ہے۔ بطور پرنسپل ٹکری شہباز کی بیوی گرلز کالج میں فوجی ایماء پر تقریبات منعقد کرکے ایف سی کو دعوت دیتی ہیں۔
ناصرف یہ بلکہ گرلز کالج کے طالبات و ان کے والدین کی جانب سے موصول متعدد شکایات کے مطابق پرنسیپل بلا وجہ کالج ٹائم میں ایف سی افسران و اہلکاروں کو کالج کے باونڈری میں آنے کی اجازت دیتی ہے، جوکہ آئے روز کالج کے اندر دھندناتے پھرتے ہیں۔
ان تمام غیراخلاقی اعمال کی وجہ سے اب ٹکری شہباز کو ان کی بیوی سمیت خاران ایف سی و خفیہ اداروں کی شاباشی حاصل ہے، جسکے بنا پر دونوں خود کو بااثر شخصیات تصور کرکے گمراہ ہیں۔
اسی کے چلتے اب ریاستی دلال ٹکری شہباز اپنی بیوی کے عہدے کو استعمال کرکے ناصرف کالج فنڈز سے کرپشن کررہا ہے بلکہ فوجی آشیرباد کی وجہ سے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کررہا ہے، اور بلوچ طالبات سمیت لوکل بلوچ صحافیوں کے خلاف انتہائی غلیظ زبان کا ایسے استعمال کررہا ہے کہ گویا خاران لاوارث ہے اور ایک پنجابی حوالدار کے پیچھے وہ جو چاہے کرسکتا ہے ۔