ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار )کچھی کے لیویز تھانہ حاجی شہر پر مسلح دہشتگردوں کا حملہ، تھانے میں موجود لیویز فورس کے سپاہیوں، عملے کو یرغمال بنا کر قیمتی اسلحہ سرکاری موٹر سائیکلیں لے گئے اور تھانے کو آگ لگا دی جس سے تھانہ میں موجود قیمتی ریکارڈ جل گیا۔
تاہم نصیرآباد ڈویڑن کے سب سے بڑے لیویز فورس کے انتظامی آفیسر کمشنر نصیرآباد ڈویڑن سے ٹیلی فون پر موقف لینے کی کوشیش کی گئی تاہم جواب نہیں مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے اچانک دوپہر کو کچھی کے علاقے حاجی شہر لیویز تھانے پر درجنوں افراد نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے تھانے میں تعینات دو لیویز اہلکاروں کو باندھ کر ایک سنیپر، متعدد سرکاری کلاشنکوف رائفلز اور ایک موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے گئے۔
حملہ آوروں نے فرار ہوتے ہوئے تھانے کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں تھانے کے اہم سرکاری ریکارڈ اور کاغذات جل کر راکھ بن گئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاہم حملہ آور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم اتوار کے روز سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے جب کمشنر نصیرآباد ڈویڑن سے واقعہ کی حقیقت جانے اور انتظامیہ کا موقف شامل کرنے کیلیئے فون اور واٹس پر وائس پیغام کیئے گئے موصوف کی جانب کوئی جواب نہیں دیا گیا