پنجگور ( نامہ نگار ) / بارڈر کی بندش کے خلاف ٹرمینل کے شیڈ کے نیچے حق دو تحریک بارڈرز بچاؤ تحریک نیشنل پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ون اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا دھرنا پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حق دو تحریک اور دیگر کو سی پیک روڈ جانے سے روک دیا کئ گھنٹوں تک دھرنا کے بعد ڈپٹی کمشنر پنجگور اور ڈی پی او سے کال مذاکرات کے بعد پُرامن طور پر منتشر ہوگئے اس سے قبل حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر ملا فرہاد نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ بارڈرز بچاؤ تحریک کے سعود احمد بلوچ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری شاہ حسین آغا نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ اور بارڈرز سے تعلق رکھنے والے دیگر آفراد نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ ریاست مخالف ہیں اور نہ ہی ہم نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے مگر اس کے باوجود ہمیں نہ صرفِ سی پیک روڈ پر جانے اور پُرامن احتجاج سے روکا گیا بلکہ ہمارے پر امن احتجاج کو ثبوثاز کرنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں ہمارے دھرنے پر حملے کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن شہری ہیں اپنے جائز حقوق اور بارڈرز کی بندش کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر احتجاج کرنے نہیں دیا گیا اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور عبد الکبیر زرکون آور ڈی پی او سے مزاکرات کے بعد یقین دھانی پر دھرنا ختم کردیا درین اثناء حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر ملا فرہاد نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے غریب عوام کے اجتماعی مفادات اور بارڈرز کی بندش کے خلاف پر امن اور جمہوری اندازہ میں احتجاج کیا مگر پولیس اور فورسز نے ہمارے پر امن احتجاج کو تصادم کی طرف لے جانے کے لیے چاروں اطراف سے گھیراؤ کیا اور جانے نہیں دیا گیا انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود عوام نے پر امن ہونے کا ثبوت دیا اس کے بعد ڈپٹی کمشنر پنجگور اور پولیس آفیسر سے مزاکرات ہوئے جن کی یقین دہانیوں پر پرکل والا شٹر ڈاؤن ہڑتال کے مؤخر کرنے کا بھی اعلان کرتے ہیں انہوں نے ساتھ دینے پر پنجگور کے تمام سیاسی جماعتوں بارڈر بچاؤ تحریک اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے بھر پور ساتھ دیا اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی طرح ساتھ دینگے۔