جیونی: کنٹانی ہور میں ڈیزل سے لدی کشتیوں اور موٹرسائیکلوں میں خوفناک آتشزدگی۔

 


جیونی (نامہ نگار) کنٹانی ہور کے علاقے مچیں کاپر میں ڈیزل سے بھری متعدد کشتیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد موجود دیگر کشتیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ایک کشتی میں آگ لگی جو تیزی سے پھیل کر قریب موجود تقریباً 20 کشتیوں اور متعدد موٹرسائیکلوں تک جا پہنچی، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تمام موٹرسائیکلیں ڈیزل کی ترسیل کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں، جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔مقامی افراد کا آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مگر آگ کی شدت کے باعث نقصان کا تخمینہ فی الحال نہیں لگایا جا سکا علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے ہیں جبکہ خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post