ہمارے زبان و وطن اور یہاں کے لوگوں کی خدمت ہمارے خون میں شامل ھے ،شعراء بلوچستان یکجہتی فورم

 


مستوبگ ( نامہ نگار ) ہم بابو عبد الکریم شورش اور مکتب درخانی کے عظیم  بانی رہنما حضرت مولانا نبوجان قلندرانی اور حضرت مولانا عبد المجید چوتوہی کے فرزندوں میں شامل ہیں ہمارے زبان و وطن اور یہاں کے لوگوں کی خدمت ہمارے خون میں شامل ھے ،شعراء بلوچستان یکجہتی فورم  کے مرکزی دفتر کا بدست مہمان خصوصی چیرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان بادینزئی شاندار افتتاح اور مرکزی کابینہ کے حلف برداری کے موقع پر خطاب،اس موقع پر
شعراء بلوچستان یکجہتی فورم کے مرکزی دفتر کا افتتاح مہمان خصوصی  عوامی نمائندہ چیرمین میونسپل کمیٹی مستونگ ڈاکٹر فیصل منان بادینزئی نے فیتہ کاٹ کر  کیا تقریب کے آغاز میں شعراء بلوچستان یکجہتی فورم کے مرکزی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منقعد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین میونسپل کمیٹی مستونگ ڈاکٹر فیصل منان بادینزئی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اس موقع پر اعزازی مہمانان میں نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دہوار بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر فرید مینگل ، میر منور احمد لہڑی  جی ٹی اے کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد اسماعیل بنگلزئی شعراء بلوچستان یکجہتی فورم کے عہدہداران ممبران اور مختلف علاقوں سے آہے  ہوہے شعراء کرام اور قلم کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، چیرمین میونسپل کمیٹی مستونگ ڈاکٹر فیصل منان بادینزئی  نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مستونگ ادب کا گڑھ رہا ہے میں بابو عبد الکریم شورش کے نواسہ ہوں میرا تعلق بھی ادبی گھرانے سے رہا ھے آج مجھے بہت خوشی ہورہی ھے کی میرے دادا مرحوم شورش صاحب کے رحلت  کے بعد  جو اپنے وطن اور زبان کے خدمات کاسلسلہ ادھورا رہ گیا تھا شعراء بلوچستان یکجہتی فورم کے پلیٹ فارم سے پورے ھو نے جارہا ھے میں اس فورم کی ہر ممکن ذاتی طور پر اور اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے مدد کرتا رہونگا اس موقع پر شعراء بلوچستان یکجہتی فورم کے مرکزی صدر نذیر آبادی مرکزی سیکرٹری جنرل ملک لیاقت سیماب نے کہا  کہ ہمارے کوشش ھے کہ بلوچستان کے جتنے بھی ادبی تنظیم ہیں ان کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے ساتھ لیکر چلے اور براہوئی اکیڈمی کے چیرمین سے بہت سے امیدیں وابستہ ھے خاص طور پر شعراء کے کتب کی چھپائی میرٹ پر ایوارڈ کے تقسیم اور بیمار اور غریب شعراء کی مالی معاونت اور جلد ان سے ملاقات کرکے تجویز پیش کرینگے، سجاد دہوار،میر فرید مینگل حاجی اسماعیل بنگلزئی اور نثار بلوچ نے بھی خطاب کیا مہمان خصوصی کو تنظیم کے اعزاز ی ممبر شپ سےنواز گیا آخر میں چیرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان بادینزئی نے شعراء بلوچستان فورم کے دفتر کیلیے نقد دس ہزار روپے دیا اور تنظیم کے رجسٹریشن کے اخراجات فیس اپنے فاؤنڈیشن سے دینے کا اعلان کیا اور شعراء کے کتابوں کے چھپائی کا  بھی یقین دلایا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post