اورماڑہ ( نامہ نگار ) مکران کوسٹل ہائی وے رسملان کے قریب بزی باغوان موڑ پر ایک مزدا گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو 1122 رسملان اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور مذید علاج کے لیے انہیں آر ایچ سی ندر بھیج دیا۔
زخمیوں کی شناخت نادر خان ولد شیر محمد ساکن لانڈھی کراچی اور ریاض احمد ولد محمد لائق ساکن وڈھ، خضدار سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔