شالکوٹ ،تربت گوادر شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 3 شخص جاں بحق، ایک زخمی۔

 


تربت (نامہ نگار )
تربت دیہات چیک پوسٹ کے قریب حادثہ میں ایک شخص ہلاک دو زخمی۔
دیہات میں ایم 8 شاہراہ پر لیویز چیک پوسٹ کے نزدیک لینڈ کروزر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار پیرجان ولد داؤد ساکن تمپ ہلاک جب کہ ساجد علی ولد کریم بخش سکنہ ہوت آباد زخمی ہوئے، لینڈ کروز کے ڈرائیور زاھد علی ولد باز محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیویز نے لاش اور زخمی کو علاج اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ۔
علاوہ ازیں کوئٹہ سول ہسپتال کوئٹہ کے سامنے ایک نامعلوم الاسم شخص کی لاش پڑی تھی، ورثاء سول ہسپتال آکر تصدیق کر لی۔ 
دریں اثناء  حب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حب میں پیشی پر لائے گئے قیدی عدالت کے احاطے میں انتقال کرگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post