تربت ( نامہ نگار ) بین الاقوامی انسدادِ بدعنوانی کا دن مکران ڈویژن کی سطح پر نہایت جوش و جذبے اور جذبۂ اصلاح کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پُروقار تربٹ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن (اسکولز) مکران ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مکران نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب کے دوران مختلف مقابلے منعقد کیے گئے جن میں طلبہ نے بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف نظام کے قیام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشّی کالونی گوادر کی طالبہ حلیمہ عبدالسلام (کلاس دہم) نے اردو تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع اور ادارے کا نام روشن کیا۔تقریب مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل میں ایمانداری، دیانت اور شفافیت کے فروغ کے لیے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔