زہری ( نامہ نگار ) زہری مولہ سے وائرل ویڈیو بیان کے مطابق پانچ اکتوبر دوپہر تین بجے کے قریب زہری مولہ کے نزدیک پسی بیل چھاڑی میں پاکستانی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں اور ایک ڈرون نے تقریباً ایک گھنٹہ بیس منٹ تک شیلنگ اور بمباری کی۔
اس وحشیانہ حملے میں ایک مرد، ایک خاتون اور چار بچے شہید جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
متاثرین کا کہنا ہےکہ ہم کاشت کاری کرکے اپنا گذر بسر کرتے ہیں اور فوج نے بلا سوچے سمجھے بمباری کرکے ہمارے گھر اجاڑ دیئے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی پارٹی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہم عام کاشت کار ہیں ،فوج کو بلاسوچے سمجھے بغیر تحقیق بمباری کرنا نہیں چاہئے وہ زمین پر اترنے کی زحمت کرکے دیکھیں کہ یہ عام سول لوگ یا مسلح لوگ ہیں۔