شالکوٹ ( نامہ نگار ) توبہ اچکزئی کے دور افتادہ ضلع پشین کے حدود میں کلی کرتو میں پیش آیا جہاں باغات میں مزدوری کرنے والے مزدور ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے توبہ اچکزئی سے واپس ارہے تھے کہ راستے میں بریک فیل ہونے کے باعث ٹریکٹر کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں تین مزدور موقع پر جاں بحق اور بائیس زخمی ہو گئے۔ جانبحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق میزئی اڈہ جبکہ دو کا تعلق سندھ سے بتایا جارہاہے زخمیوں اور جان بحق افراد کو پشین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
زخمیوں میں چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا واقعہ گزشتہ شب توبہ اچکزئی ارمبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ارمبی کاکوزئی سے گلستان آنے والی کار پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جنگل پیر علیزی کے رہائشی محمد داؤد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس سلسلے میں لیوہز مزید تفتیش کررہی ہے۔