شالکوٹ ( نامہ نگار )
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے ہم بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما شہید رسول بخش مینگل اور شہید نثار مینگل کی والدہ کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں ۔انھوں نے کہاہے کہ وہ ایک بہادر ماں تھیں جن کے دو بیٹوں نے بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اُن کی استقامت، صبر اور قربانیاں بلوچ ماؤں کی اس عظیم جدوجہد میں لازوال کردار کی عکاس ہیں، جو آج بھی اس قومی درد کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے، اور اہلِ خانہ کو اس کٹھن وقت میں صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔