بلوچستان مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات واقعات میں ایک شخص اغوا بچے سمیت 4 افراد ھلاک 7 زخمی

 


شالکوٹ ( بلوچستان ٹوڈے ) 

قلعہ عبداللہ ماچکہ ندی میں رہزنوں نے ایک افغان مہاجر کو اغوا دوسرے سے 18 لاکھ رپئے چھین کر اسے قتل کردیا 

کیچ ڈیتھ اسکوائڈ کے آلہ کاروں نے تمپ بالیچہ میں ناصر آباد کے رہائشی نوجوان سید الہی بخش کو قتل اور مسلح افرادنے بالچہ کے رہائشی نور احمد کو تگران میں قتل اس کے ساتھی محب اللہ کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر ہڈ گوٹھ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک تیرہ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک ہی خاندان کے 7 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ یہ المناک واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اوتھل سے اورماڑہ کی طرف جانے والے ایک رکشے کو پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار زمیاد گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی جو خضدار سے گوادر جا رہی تھی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ رکشے میں سوار لکی مروت صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک تیرہ سالہ لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس اور ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اورماڑہ کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور نعش سمیت تمام زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے پاک نیوی کے درمان جاہ ہسپتال اورماڑہ منتقل کر دیا۔

کوسٹل ہائی وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زمیاد گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس صدر تھانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post