بلوچستان مختلف اضلاع سے فورسز ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ 4 بازیاب ہوگئے

 


شالکوٹ ( بلوچستان ٹوڈے ) ضلع  کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر بلوچی بازار سے 21 اکتوبر 2025 کی رات پاکستانی فورسز نے آٹھویں جماعت کے طالب  16 سالہ  بالاچ بلوچ ولد دلوش نامی نوعمر نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ۔
دوسری جانب ضلع  آواران کے علاقہ  کولواہ سے رواں مہینے 16 اکتوبر 2025 کو فورسز نے سنڈم کے رہائشی ایاز بلوچ ولد  دوست مھحمد اور  امداد بلوچ ولد خدابخش سکنہ گیشکور سنڈُم کو  کیمپ بلاکر بعد ازاں حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
دریں اثناء کراچی کے علاقے صدر سے جبری  لاپتہ  کاشف یعقوب  بازیاب ہو گئے۔ کاشف یعقوب کو 29 جولائی 2025 کو خفیہ ایجنسیوں نے اغوا


کیاتھا ۔
علاوہ ازیں مستونگ کے رہائشی عبدالناصر ولد عبدالخالق سکنہ کھڈ کوچہ جنہیں پاکستانی فورسز نے گیارہ اکتوبر قلات کوہنگ سے حراست میں لیا

گیا تھا ۔

اور بلیدہ کے علاقے الندور سے تعلق رکھنے والا لاپتہ نوجوان ادہم ناصر بازیاب ہوئے ۔ادہم ناصر گزشتہ ماہ 26 


ستنبر  سے جبری لاپتہ تھے۔
خاران سے 19 اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے نواجون حمید ولد غلام دستگیر بھی بازیاب ہواہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post