رکنی روڈ حادثہ 2 نوجوان ھلاک پنجگور شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ایک کمسن جاں بحق، 24 زخمی

 


پنجگور،رکھنی  (نامہ نگار  )
رکنی داودپمپ کے ایکسیڈنٹ
دو نوجوان  جان کی بازی ہار گئے ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں حکومت  بلوچستان سے درخواست ہے کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان تک روڈ کو ڈبل کیا جائے یہ قاتل روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر عوام اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہی ہے۔

دریں اثناء واشک کے تحصیل ناگ سے پنجگور آنے والی باراتیوں کی پک اپ گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ تقریباً 24 خواتین و بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، تاہم حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

خوشیوں سے بھری شادی کی تقریب اس المناک واقعے کے باعث غم میں بدل گئی، علاقے میں فضا سوگوار ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post