پنجگور ( پریس ریلیز ) تحصیل پروم لیگُرک کے رہائشی شہداد ولد محمد ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا بیٹا سلمان ایک طالبعلم ہے جو گزشتہ دنوں کراچی لیمارکیٹ سے اُن کے دو ماموں کے ساتھ لاپتہ ہوئے ہیں اور بعد میں اُن کے دونوں ماموں کوچھوڑ دیا گیا ہے لیکن میرا بیٹا سلمان ابھی تک لاپتہ ہیں.انہوں نے کہا کہ انسان دوست اور انسانیت سے محبت کرنے والے میرے بیٹے کی باحفاظت بازیابی کیلئے میرا ساتھ دیں اور اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ میں ایک پرامن شہری ہوں اور میرے بیٹے کا کسی بھی سیاسی سرگرمی اور گروہ سے تعلق نہیں ہے بلکہ وہ ایک طالب علم ہے اور میں محنت مزدوری کرکے اُن کے تعلیمی اخراجات بمشکل پورا کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بنیاد پر میرے بیٹے کا بازیاب کیا جائے اور اگر اُن سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو اُنہیں معاف کرکے رہا کیا جائے.