تمپ ایران سے شادی کے لیے آنے والا شخص تمپ میں قتل

 


تربت ( نامہ نگار ) تربت کے علاقہ تمپ مسے اطلاعات ہیں کہ  بہرام ولد گنگزار سکنہ سراوان ایران سے  اپنے رشتہ دار گہرام سکنہ کلاتک کے گھر شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوا تھا۔ وہ بازار میں موجود تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں بہرام موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post