حسنین بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ وی بی ایم پی

 


 کوئٹہ ( نامہ نگار) جبری گمشدگی کے شکار نوعمر لڑکے کے 

لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سے رابطہ کرکے شکایت کی، کہ حسنین بلوچ ولد بابل جان کی عمر 15 سال ہے، اور وہ ڈیگری کالج کوئٹہ کا طالب علم ہے، جنہیں سیکورٹی فورسز نے رواں سال 3 فروری کو کلی اضغر آباد سریاب کسٹم کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اور خاندان کو اس کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے خاندان شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے، لواحقین نے اعلی حکام سے اپیل کی، کہ وہ حسنین کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے حسنین کی ماورائے قانون کی مذمت کی، اور حکومت سے مطالبہ کیا، کہ اگر بلوچ طالب علم پر کوئی الزام ہے، تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر بےقصور ہے تو رہائی کو یقنی بناکر ان کے خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

#EndEnforcedDisappearances

Post a Comment

Previous Post Next Post