آواران و کیچ پاکستانی فورسز پر 3 آئی ای ڈی حملے

 


آواران ،کیچ ( نامہ نگاران )  آواران اور کیچ میں پاکستانی فورسز کو تین مختلف آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بلوچستان کے ضلع آواران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کو اس وقت آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں پہنچے تھے۔ حملے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء کیچ کے علاقے گورکوپ اور زامران میں دو مختلف آئی ای ڈی حملوں میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورکوپ و زامران میں فورسز کی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا جن میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے حملوں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post