مستونگ کے ڈی ایس پی رفیق حمزہ لاپتہ، اہل خانہ اور حکام تشویش میں مبتلا۔

 


 مستونگ (بلوچستان ٹوڈے)ڈی ایس پی مستونگ رفیق حمزہ گزشتہ روز راستے میں لاپتہ ہوگئے جس پر اہل خانہ اور حکام شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق مرحومہ والدہ کی تدفین اور تین روزہ فاتحہ خوانی کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں شریکئی مشکے ضلع آواران سے واپس حب چوکی آئے تھے اور کل دوپہر تقریباً 12 بجے حب چوکی سے اپنی ڈیوٹی کے لیے مستونگ روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق وہ سوراب تک پہنچ گئے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ان کے موبائل نمبر بھی بند ہیں۔ اہل خانہ نے ڈی ایس پی رفیق حمزہ کی بازیابی کے لیے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post