تربت مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا

 


تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت جوسک میں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا گیا۔
اطلاع کے مطابق جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔

زرائع کے مطابق پولیس اہلکار پی ڈی ایم اے کی زیر تعمیر دفتر کی سیکیورٹی پر معمور  تھے۔

پولیس سے اس بارے میں تصدیق کی کو شش کی گئی تاہم پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ۔

آپ کو علم ہے حالیہ سال کے دوران پولیس،لیوز اہلکاروں کو یرغمال بناکر اسلح چھیننے کی کاروائیاں تیز ہوئی ہیں اور بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں ایسی کاروائیوں کی زمہداریاں قبول کر تے آرہے ہیں ، قابض رہاست کی جانب سے ،پولیس لیویز کی جانب سے مزاحمت نہ کرنے کی وجہ علاقہ داری اور بلوچ کا بلوچ کیخلاف بندوق نہ اٹھانے کا وجہ اور الزام لگایا جاتا ہے اس حوالے سے متعدد لیویز اور پولیس اہلکار ایسے واقعات کے بعد معطل بھی کیے جاچکے ہیں ۔
جبکہ پولیس لیویز کا موقف ہے کہ جب فوج جدید فوجی سہولت میسر ہونے کے باوجود مسلح آزادی پسندوں کی سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں تو ہم فوجی سہولیات نہ ہونے اور تعداد کم ہونے کی وجہ سے اپنی جان جوکھم میں کیوں ڈالیں ،دوسری جانب ہمارے مرنے کے بعد ہمارے بچوں کی کوئی مستقبل نہیں حکومت انھیں کیڑے مکوڑے سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں ایسے میں ہم کیوں مریں اور اپنے بچوں کا مستقبل تباہ کریں جہاں وہ حقیر سمجھے جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بیروزگاری سے تنگ آکر لیویز اور پولیس میں بھرتی ہوجاتے ہیں  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post