چاغی ڈاکٹر اغوا ،جھل مگسی میں فائرنگ سے باپ قتل، بیٹا زخمی جبکہ نصیرآباد کے تحصیل چھتر میں نوجوان قتل

 


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)

چاغی پدگ سے بروز اتوار دوپہر تقریباً دو بجے سابق  نائب صدر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) شفقت ولد محمد قاسم کو نامعلوم مسلح افراد نے بس سے اتار کر اغواء کر لیا۔

لواحقین کے مطابق، شفقت ناز، جو میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ایک معزز شہری ہیں، اس وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ چند مسلح افراد نے بس سے ان کے اہل خانہ کی آنکھوں کے سامنے زبردستی اغواء کر لیا۔

دوسری جانب جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ قتل بیٹا زخمی وجہ پرانی سیاہ کاری بتائی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق جھل مگسی میں پرا نی دشمنی کی بنا پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے غلام فرید مگسی کو موقع پرقتل اس کا بیٹا اربیلا مگسی شدید زخمی ۔اطلاع ملتے لیویز فورس پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر زخمی کو اسپتال منتقل کیا ۔ غلام فرید سودا لیکر موٹر سائیکل پر اپنے گوٹھ دلاور مگسی جا رہا تھا کہ بائی پاس پر حملہ ہوا ۔حملہ آور بھی مگسی بتائے جا رہے ہیں پرانی سیاہ کاری تھی جس کافیصلہ بھی ہوا تھا ذرائع۔حملہ آور بھی موٹر سائیکل پر تھے جو فرار ہو گئے مقتول کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا زخمی کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔

اس طرح  ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ چھتر حدود میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر کے نواحی گاں گوٹھ ماچھی کے نوجوان شبیر احمد ولد عیسیٰ اپنے کھیتوں میں کام کرنے گیا وہاں پر نور نامی شخص نے فائرنگ کرکے موقع پر ہلاک کردیا قتل کی وجہ زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post