قلات ( پریس ریلیز )میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو دوکانداروں کی جانب سےراشن نہ دینے اور سابق پیسے جمعکرنے کی دھمکی اور فیس نہ دینے پر ان کے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے فارغ کرنے کا گھنٹی بچ گیا۔
قلات میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث وہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور وہ فاقہ کشی کی نوبت تک پہنچ گئے ہیں۔
عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ وہ دن رات اپنے فرائض انجام دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں بروقت تنخواہیں فراہم نہیں کی جاتیں۔ ان کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، بچے فیسوں سے محروم ہیں جبکہ کئی ملازمین کے گھروں میں راشن تک ختم ہوچکا ہے۔
اہل علاقہ نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو صفائی اور دیگر بلدیاتی امور متاثر ہوں گے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔
ملازمین نے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے اور واجب الادا تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔
