زہری میں پانچویں روز بھی فوج کشی جاری ،ڈرون حملے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں

 


زہری ( نامہ نگار ) 

زہری میں پانچویں روز بھی فوج کشی جاری ،ڈرون حملہ میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں جبکہ مختلف علاقے گولہ باری کی زد میں رہے ۔

دوسری جانب کوچو کے علاقے میں مسلسل گولہ باری جاری ہے، جس کے نتیجے میں کپاس کے کاشتکار دھماکوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کھیتوں کو نقصان پہنچنے کے باعث کسانوں کو بھاری مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔


اسی طرح چشمہ کے علاقے میں توپ اور مارٹر کے گولے داغے گئے، جس سے مقامی آبادی سخت خوف و ہراس کا شکار ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید برآں ڈنڈار، مورینکی اور قریبی علاقے بھی گولہ باری کی زد میں ہیں۔ گولوں کے گرنے سے مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں حالات پر قابو پانے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post