کوئٹہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور ساتھیوں کا جسمانی ریمانڈ ختم، عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار افراد کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ شعیب مینگل اور ایڈووکیٹ جتک پیش ہوئے۔ سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی، تاہم جج نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو جیل کسٹڈی میں منتقل کیا جائے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر منتظمین کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی تھی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post